LIVE

میلسی: کنویں میں مٹی کا تودہ گرنے سے 3 مزدور دب کر جاں بحق

ویب ڈیسک
April 02, 2023
 

گاؤں مترو میں ٹیوب ویل کے پرانے کنویں سے اینٹیں نکال رہے تھے کہ اسی دوران مٹی کا تودہ ان پر جا گرا۔ فوٹو فائل

میلسی میں کنویں میں مٹی کا تودہ گرنے سے 3 مزدور دب کر جاں بحق ہو گئے۔

مزدور میلسی کے گاؤں مترو میں ٹیوب ویل کے پرانے کنویں سے اینٹیں نکال رہے تھے کہ اسی دوران مٹی کا تودہ ان پر جا گرا۔

کنویں میں مٹی کا تودہ گرنے سے 3 مزدور دب کر جاں بحق ہو گئے، 15 گھنٹے کی طویل کارروائی کے بعد لاشوں کو کنویں سے نکال لیا گیا۔