LIVE

کیاعفت عمر کو شاہ رخ کی فلم’ رئیس‘ کی پیشکش ہوئی تھی؟

ویب ڈیسک
May 14, 2023
 

 اداکارہ عفت عمر حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئیں جس دوران میزبان مومن ثاقب نے ان سے فلم رئیس کے حوالے سے ملنے والی آفر پر سوال کیا/فوٹوفائل

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم رئیس کیلئے سپر اسٹار ماہرہ خان اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں  تاہم اس فلم کے حوالے سے سینئر اداکارہ عفت عمر  نے فلم رئیس کی پیشکش ملنے کی تردید کی ہے۔

 اداکارہ عفت عمر حال ہی میں  نجی ٹی وی کے پروگرام میں  شریک ہوئیں، اس دوران میزبان مومن ثاقب نے  ان سے فلم رئیس کے حوالے سے ملنے والی آفر پر سوال کیا۔

اس پر عفت عمر نے  بتایا کہ انھیں فلم رئیس کی آٖفر نہیں ہوئی  عفت عمر نے مومن ثاقب کو یاد دلایا کہ فلم رئیس کی آفر انہیں نہیں  ایمان علی کو ہوئی تھی، ساتھ ہی عفت عمر کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہیں ابھی تک بالی وڈ سے کسی بھی فلم کی آفر نہیں آئی۔

مومن ثاقب کے سوال’ اس بات کا دکھ ہے ‘  پر عفت عمر کا کہنا تھا نہیں مجھے کوئی دکھ نہیں  ہوسکتا، میں اس قابل نہیں ہوں لیکن اگر مجھے بالی وڈ سے آفر آتی   تو میں ضرور قبول کرتی کیوں کہ بالی وڈ دنیا کی بہترین انڈسٹریز میں سے ایک ہے لیکن اب تو حالات ایسے ہوگئے کہ مجھے نہیں لگتا میری زندگی میں اب دونوں ملکوں کے درمیان حالات ٹھیک ہوسکیں گے۔

واضح رہے کہ بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان ایک  ویڈیو میں  عفت عمر کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرچکے ہیں جس ویڈیو کو عفت عمر کی جانب سے  سوشل میڈیا پر شیئر بھی کیا جاچکا ہے۔