LIVE

کندھ کوٹ میں ڈاکوؤں کا پولیس موبائل پر حملہ، 2 اہلکار شہید

ویب ڈیسک
May 22, 2023
 

فوٹو: فائل

کندھ کوٹ میں ڈاکوؤں نے پولیس موبائل پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق زخمی پولیس اہلکاروں کو  تشویشناک  حالت میں سکھر منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

دوسری جانب کشمور کے مختلف علاقوں سے ایک بچے سمیت 4 افراد کو اغواء کر لیا گیا، علاقے سے ایک ماہ میں مغویوں کی تعداد 32 ہوگئی۔

شہر میں اغوا ءکی وارداتوں کے خلاف شہریوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔