LIVE

جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس: جے آئی ٹی نے عمران خان کو تفتیش کیلئے کل طلب کرلیا

میاں عابد
May 29, 2023
 

ڈی آئی جی کامران عادل کی سربراہی میں بننے والی جے آئی ٹی نے عمران خان کو طلب کیا ہے: ذرائع— فوٹو:فائل

جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی)  نے 9 مئی کو جناح ہاؤس اورعسکری ٹاور میں جلاؤ گھیراؤ  کے معاملے پر سابق وزیراعظم عمران خان کو طلب کرلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی کامران عادل کی سربراہی میں بننے والی جے آئی ٹی نے عمران خان کو طلب کیا، انہیں کل 4 بجے طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کو انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز قلعہ گجر سنگھ میں طلب کیا گیا ہے جہاں جے آئی ٹی ان سے 9 مئی کے واقعات کے بارے میں تفتیش کرے گی۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ عمران خان متعدد تھانوں میں درج مقدمات میں نامزد ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق 9 مئی کے واقعات پر پنجاب حکومت نے 10 مختلف جے آئی ٹیزبنا رکھی ہیں۔