LIVE

کیپیٹل ہل پر پاکستان سے متعلق کانفرنس منعقد کی جائے گی: ڈاکٹر آصف محمود

ویب ڈیسک
June 04, 2023
 

پاکستان سے متعلق کانفرنس میں میں اراکین کانگریس بھی شریک ہوں گے۔ : ڈاکٹر آصف محمود— فوٹو: فائل

پاکستانی نژاد امریکن ڈیموکریٹ ڈاکٹرآصف محمود نے کہا ہے کہ کیپیٹل ہل پر پاکستان سے متعلق کانفرنس اکیس جون کو کانفرنس منعقد کی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ کانفرنس میں پاکستان میں جمہوریت کی مضبوطی اور انسانی حقوق کی صورتحال پر بات کی جائے گی۔

ڈاکٹر آصف محمود کا کہنا تھا کہ پاکستان سے متعلق کانفرنس میں اراکین کانگریس بھی شریک ہوں گے۔

کانفرنس کا انعقاد پاکستانی امریکن ڈیموکریٹ ڈاکٹر آصف محمود، سینئر اراکین کانگریس بریڈ شرمین اور جم کوسٹا کے تعاون سے کی جائے گی۔