LIVE

خلیج عدن میں بحری جہاز پر حوثیوں کے حملے میں 2 افراد ہلاک

ویب ڈیسک
March 07, 2024
 

خلیج عدن میں جہازوں پر حوثیوں کےحملوں میں جانی نقصان کا یہ پہلا واقعہ ہے__فوٹو: اے پی/فائل

یمن کے حوثیوں نے خلیج عدن میں کمرشل جہاز پر میزائل حملہ کیا جس کے نتیجے میں 2 سویلین میرین ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔

امریکی حکام نے تصدیق کہ کہ میزائل حملے میں کارگو شپ کو بھی نقصان پہنچا۔

حکام کے مطابق خلیج عدن میں جہازوں پر حوثیوں کےحملوں میں جانی نقصان کا یہ پہلا واقعہ ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حوثی باغیوں کو  ایران کی سرپرستی حاصل ہے، انہوں نے نومبر  2023 سے بحری جہازوں پر حملے شروع کیے ہیں اور امریکا انہیں روکنے کے لیے جنوری سے فضائی کارروائیاں کر رہا ہے لیکن ابھی تک حوثی حملے نہیں رُک سکے۔