LIVE

فیصل واوڈا نے سینیٹ الیکشن کیلئےکاغذات نامزدگی جمع کرادیے

کرن خان
March 16, 2024
 

فوٹو: فائل

تحریک انصاف سے الگ ہونے والے فیصل واوڈ ا پھر پارلیمنٹ میں پہنچنے کے لیے میدان میں آگئے  اور  سینیٹ الیکشن کے لیےکاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔

فیصل واوڈا نے آزاد حیثیت سےکاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں، ان کے تجویز اور تائید کنندہ ایم کیو ایم کے ارکان اسمبلی ہیں۔

ایم کیوایم کے رکن سندھ اسمبلی علی خورشیدی فیصل واوڈا کے تجویز کنندہ ہیں اور  ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی عادل عسکری فیصل واوڈا کے تائید کنندہ ہیں۔

میڈيا سےگفتگو میں فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ پاکستان کے انتخابات میں خرید و فروخت ہوتی ہے، وہ یہ نہیں کہہ سکتےکہ اس بار  خرید و فروخت نہيں ہوگی۔