الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن کا شیڈول جاری کردیا

سینیٹ انتخاب 2 اپریل کو ہوں گے جس کے لیے کاغذات نامزدگی 15 سے 16 مارچ تک جمع کرائے جاسکیں گے : الیکشن کمیشن/ فائل فوٹو
سینیٹ انتخاب 2 اپریل کو ہوں گے جس کے لیے کاغذات نامزدگی 15 سے 16 مارچ تک جمع کرائے جاسکیں گے : الیکشن کمیشن/ فائل فوٹو

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن کا شیڈول جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ انتخاب 2 اپریل کو ہوں گے جس کے لیے کاغذات نامزدگی 15 سے 16 مارچ تک جمع کرائے جاسکیں گے اور کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 19مارچ کو ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن ٹربیونل 25 مارچ تک اپیلیں نمٹائیں گے اور امیدواروں کی فہرست 26 مارچ کوآویزاں کی جائیں گی جب کہ کاغذات نامزدگی 27 مارچ تک واپس  لیے جاسکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ انتخابات کی پولنگ صبح  9 بجے سے شام 4 بجےتک ہوگی۔

واضح رہےکہ سینیٹ کی 6 نشستوں پر ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ آج ہورہی ہے جس میں ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی نے ووٹ نہ ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید خبریں :