LIVE

اسلام آباد اور پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلےکے جھٹکے

ویب ڈیسک
March 28, 2024
 

 زلزلے کی شدت 5.3 رکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 86 کلو میٹر زیرزمین تھی, زلزلہ پیما مرکز/ فائل فوٹو

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور  پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔

زلزلے کے جھٹکے مالاکنڈ، دیربالا، باجوڑ، شمالی وزیرستان اور سوات سمیت گردونواح کے علاقوں میں بھی محسوس کیےگئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 رکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 86 کلومیٹر زیر زمین تھی۔