LIVE

' آج میں وزیر اعظم ہوں' سوشل میڈیا اسٹار شیراز کی شہباز شریف سے ملاقات

ویب ڈیسک
March 29, 2024
 

 گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے ننھے یوٹیوبر اور سوشل میڈیا اسٹار شیراز  نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کرتے ہوئے ایوان وزیراعظم کا آنکھوں دیکھا احوال سوشل میڈیا پر شیئر  کر دیا۔

 ننھے یوٹیوبر شیراز کا وزیراعظم ہاؤس آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا ، و زیراطلاعات اور ن لیگی رہنماؤں نے اسے خوش آمدید کہا۔

یوٹیوبر شیراز نے ایوان وزيراعظم میں شہباز شریف سے ملاقات  کی، اس موقع پر  وزیراعظم  شہباز شریف نے اسے اپنی کرسی پر بٹھا دیا  تو شیراز بھی بے ساختہ بول پڑا کہ آج وہ وزیراعظم ہے۔

بے ساختہ گفتگو اور معصومانہ چٹکلوں سے راتوں رات شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے شیراز نے وزیراعظم سے ملاقات اور ایوان وزیراعظم کا آنکھوں دیکھا احوال سوشل میڈیا پر شیئر بھی کیا۔

ننھے یوٹیوبر شیراز نے کہاکہ وزیراعظم بہت اچھے ہیں ان سے مل کر بہت خوشی ہوئی انہوں نے ہمارے علاقے میں اسکول اور اسپتال بنانے کا کہا ہے۔