LIVE

پنجاب پولیس کے 200 سے زائد افسران، اہلکاروں کی منشیات فروشوں کیلئے سہولتکاری کا انکشاف

ویب ڈیسک
March 29, 2024
 

لاہورسمیت صوبے کے 10 اضلاع کے 234 پولیس افسران اور اہلکاروں کےنام شامل ہیں، منشیات فروشی میں ملوث اہلکار بطور سب انسپکٹر مختلف تھانوں میں تعینات ہیں: رپورٹ— فوٹو:فائل

پنجاب میں 200 سے زائدپولیس افسران اور اہلکاروں کے منشیات فروشوں کے سہولت کار ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

پنجاب پولیس کی سرویلنس برانچ کی تیارکردہ رپورٹ اعلیٰ حکام کو بھجوا دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق لاہورسمیت صوبے کے 10 اضلاع کے 234 پولیس افسران اور اہلکاروں کےنام شامل ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لاہور کے 30 پولیس اہلکار منشیات فروشوں کے سہولت کار ہیں اور 35 مقدمات درج ہیں۔

رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ فیصل آباد کے 62 پولیس ملازمین منشیات فروشی کی سہولت کاری میں ملوث پائے گئے ہیں اور منشیات فروشی میں ملوث اہلکار بطور سب انسپکٹر مختلف تھانوں میں تعینات ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مختلف تھانوں کے اے ایس آئی، کانسٹیبل اور ڈرائیوربھی منشیات فروشی میں ملوث ہیں، منشیات فروشوں کی سہولت کاری میں ملوث صرف 2 اہلکار جیل میں ہیں۔

حکام نے بتایاکہ پولیس اہلکاروں کے متعلقہ منشیات فروش گینگز کی تفصیل بھی رپورٹ میں شامل ہے جبکہ چرس، ہیروئن، آئس اور کرسٹل پاؤڈر جیسے نشے کی تفصیلات بھی رپورٹ کا حصہ بنائی گئیں ہیں۔