LIVE

بلاول نے صدر کی تقریر کے دوران شور شرابا کرنیوالے اپوزيشن اراکین کو جنگل کا بندر قرار دیدیا

ویب ڈیسک
April 19, 2024
 

فوٹو: پی پی پی اسکرین گریب

بلاول بھٹو نے صدر زرداری کی تقریر کے دوران شور شرابا کرنے وا لے اپوزيشن اراکین کو جنگل کا بندر قرار دے دیا۔

آصفہ بھٹو زرداری کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے تو آمریتوں کے مقابلے کیے، ان سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ اپوزیشن کے دو ممبران کی معطلی ضروری تھی ،ایک مثال ضرور سیٹ کرنی چاہیے کہ پارلیمان کے رولز کے دائرے میں رہ کر اراکین کو کام کرنا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ دائرے میں رہ کر کام کرے گی تو اپوزيشن کو ویلکم کرتے ہیں  اور ان کی تنقید کو بھی ویلکم کریں گے، اپوزيشن والے نہتی آصفہ سے ڈرتے ہيں۔

ایک سوال پر بلاول نے کہاکہ حکومتی اقدامات سے روٹی کی قیمت میں کمی نہيں آئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز صدر مملکت آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا اس دوران اپوزیشن کی جانب سے احتجاج اور شور شرابا کیا گیا۔

 تاہم آج قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے اپوزیشن کے ارکان قومی اسمبلی جمشید دستی اور محمد اقبال کی رکنیت معطل کر دی۔

اسپیکر نے صدر آصف زرداری کے خطاب کے دوران غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنے پر ایک اجلاس کی لیے دونوں اراکین کی رکنیت معطل کی۔