LIVE

لاہور: ایرانی خاتون اوّل کا ہوم اکنامکس یونیورسٹی کا دورہ، کتاب کی رونمائی میں شرکت

ام فروا
April 24, 2024
 

فوٹو: سوشل میڈیا

ایرانی خاتون اوّل ڈاکٹر جمیلہ عَلم الہدیٰ نے لاہور میں ہوم اکنامکس یونیورسٹی کا دورہ کرکے وہاں کتاب کی تقریب رونمائی میں شرکت کی اور یونیورسٹی کی فیکلٹی آف  آرٹ اینڈ ڈیزائن کے تحت پاکستانی ثقافت کے حوالے سے نمائش کا افتتاح کیا۔

تقریب سے خطاب میں ڈاکٹرجمیلہ عَلم الہدیٰ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان مضبوط تاریخی، ثقافتی اور مذہبی دو طرفہ تعلقات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران تعلقات کو مضبوط بنانے، تجارتی رابطوں، توانائی اور عوام سے عوام کے رابطوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کا عظیم ایجنڈا رکھتا ہے۔

ڈاکٹر جمیلہ عَلم الہدیٰ کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کی قیادت کو دہشتگردی کے مشترکہ خطرے سے نمٹنے کیلئے دو طرفہ تعلقات بڑھانا ہوں گے۔

لاہور میں ہوم اکنامکس یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فلیحہ زہرا کاظمی نے معزز مہمان کو خصوصی شیلڈ پیش کی، اس موقع پر سینیئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب بھی موجود تھیں۔