LIVE

کراچی کی شارع فیصل سمیت مختلف سڑکوں کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا

قمر علی مستوئی
April 24, 2024
 

فوٹو: فائل

 ایرانی صدر کی کراچی آمد کے موقع پر عام ٹریفک کیلئے بند کی گئی شارع فیصل سمیت مختلف سڑکوں کو عام ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق شارع فیصل اور ایم اے جناح روڈ سمیت شارع قائدین سے نمائش آنے والی سڑک بھی بحال کردی گئی ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق کراچی کی مختلف اہم سڑکوں سے کنٹینرز اٹھا کر ایک طرف رکھ دیئے گئے ہیں۔

دوسری جانب ضیا الدین احمد روڈ ٹریفک کیلئے تاحال بند ہے جبکہ میٹروپول سگنل سے پی آئی ڈی سی آنے اور جانے والی سڑک بھی بند ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ایرانی صدر کے دورہ کراچی کے موقع پر شہر کی مختلف سڑکوں کو کنٹینر لگا کر اور رکاوٹیں کھڑی کرکے عام ٹریفک کیلئے بند کیا گیا تھا۔

ایرانی صدر کے دورے کے موقع پر ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کی سہولت کیلئے متبادل ٹریفک پلان بھی جاری کیا گیا تھا۔