LIVE

محمود اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری، عدالت کا 27 اپریل کو پیش کرنے کا حکم

سلمان اشرف
April 26, 2024
 


کوئٹہ میں محموداچکزئی کے گھر پر چھاپے کے دوران کارسرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کیاگیاتھا— فوٹو: فائل

 پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ کوئٹہ نے محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے، ان کے وارنٹ تھانہ گوالمنڈی میں درج ایف آئی آر کے حوالے سے جاری کیےگئے۔

محمود خان اچکزئی کےگھرپرچھاپےکے دوران کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کیاگیا تھا، ایف آئی آر کے سلسلے میں پیش نہ ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ نے وارنٹ جاری کیے۔

مجسٹریٹ نے  پولیس کو حکم دیاکہ محمود خان اچکزئی کو گرفتار کرکے27  اپریل کو پیش کیا جائے۔