LIVE

پاکستان اسپورٹس بورڈ نے طارق بگٹی کی بطور صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن تصدیق کردی

سہیل عمران
April 27, 2024
 

سیکرٹری پی ایچ ایف رانا مجاہد نے خط اور دوسرے شواہد انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) کوبھیج دیے: ذرائع— فوٹو:فائل

پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے طارق بگٹی کی بطور صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن تصدیق کردی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اسپورٹس بورڈ نے تصدیقی خط ہاکی فیڈریشن حکام کے حوالے کردیا۔ ذرائع نے بتایاکہ خط میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کے نامزد طارق بگٹی کو ہاؤس نے اعتماد کا ووٹ دیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ سیکرٹری پی ایچ ایف رانا مجاہد نے خط اور دوسرے شواہد انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) کوبھیج دیے۔

اب  اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ سے پہلے ایف آئی ایچ حقیقی پی ایچ ایف کا تعین کرےگی۔  پاکستان اسپورٹس بورڈ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے کیمپ کے اخراجات برداشت کر رہا ہے۔

دوسری جانب دو روزہ ٹرائلز میں کراچی کیمپ میں شرکت کرنے والے کھلاڑی اب تک اسلام آباد نہیں پہنچ سکے، اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے قومی ٹیم دو مئی کو ملائیشیا روانہ ہوگی۔