LIVE

ایسٹر ڈے پر لاہور کے کیتھڈرل چرچ میں ایسٹر ڈنر کا اہتمام

GEO URDU
April 21, 2014
 

لاہور…مسیحی تہوار ایسٹر ڈے پر لاہور کے کیتھڈرل چرچ میں ایسٹر ڈنر کا اہتمام کیا گیا ،مسیحی برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی،مال روڈ پر کیتھڈرل چرچ میں منعقد کیے گئے ایسٹر ڈنر میں شرکت کیلئے بڑی تعداد میں مسیحی فیملیز پہنچیں،تقریب میں دعائیہ نغمے اور ملی ترانے گائے گئے،مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات دینے والوں کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے، بشپ شاہد معراج نے حضرت عیسی کی تعلیمات پر روشنی ڈالی اور ملک کی ترقی ،خوش حالی اور امن وامان کے لیے دعا کی۔