پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم نے رئیلٹی شوبگ برادرمیں حصہ نہ لینے کا اعلان کر دیا۔ اُن کا کہنا ہے کہ ان کی توجہ فیملی پر ہے ۔
باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم کی رئیلٹی شوبگ برادرمیں حصہ لینے یا نہ لینے کی خبریں گردش کر رہی تھیں مگر اب مسز خان نے بات واضح کردی ہے۔
فریال مخدوم نے کہا کہ رئیلٹی شو بگ برادرکی انتظامیہ نے ان سے رابطہ کیا تھامگر اب انہوں نے شو کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کی پہلی ترجیح شوہر اور بیٹی ہے۔اپنے سسرالی رشتے داروں کے ساتھ مبینہ تنازعات کی وجہ سے انہیں بگ برادر میں شرکت کی پیش کش کی گئی تھی۔