LIVE

وزیرریلوے کا وزارت سے کوئی لینا دینا نہیں،عمران خان

ویب ڈیسک
March 28, 2017
 

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وزیر ریلوے کا اپنی وزارت کے معاملات سے کوئی لینا دینا ہی نہیں، پے در پے ٹرین حادثات پر حکومتی رویہ انتہائی شرم کا مقام ہے۔

شیخو پورہ ٹرین حادثے اورجانوں کے ضیاع پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ جوحکومت ریلوے کراسنگ پوائنٹس محفوظ نہ بناسکےاس سے پھر کیا توقع کی جاسکتی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر ریلوے کا اپنی وزارت کے معاملات سے کوئی تعلق نہیں ،کبھی ببرشیروں سے دھمکاتا ہے اور کبھی ججوں کی تضحیک کرتا ہے۔