امریکا نے افغانستان میں داعش کمانڈر عبد الحسیب کو ایک آپریشن میں ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
امریکی محکمہٴ دفاع کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق افغانستان میں داعش کے سربراہ عبدالحسیب لوگری کو امریکی فوج کے ایک آپریشن میں ہلاک کر دیا گیا ہے۔ آپریشن کے دوران دو امریکی فوجی بھی ہلاک ہوئے۔
رواں ہفتے پاکستانی سرحد کے قریب واقع صوبے ننگرہار میں کی جانے والی کارروائی کا ہدف عبدالحسیب لوگری تھا جسے امریکی محکمہٴ دفاع کی جانب سے افعانستان میں دہشت گرد تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ کا سربراہ قرار دیا جاتا تھا۔