LIVE

کورنگی میں کے ڈی اے نے نجی اسکول گرادیا

رانا جاوید
May 19, 2017
 

کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ کے قریب کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) نے نجی اسکول گرادیا ہے۔

اسکول پرنسپل نے دعویٰ کیا ہے کہ اسکول کی ملکیت کے تمام تر دستاویزات ہمارے پاس موجود ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اسکول پولیس کی نگرانی میں گرایا گیا۔

نجی اسکول گرانےپرطلبہ اوراساتذہ نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اسکول کو گزشتہ شام کےڈی اے کے عملے کی جانب سے نوٹس دیئے بغیر گرایا گیا ہے۔