LIVE

آج قوم کی قربانیاں جیت گئیں: ترجمان پاک فوج

ویب ڈیسک
October 29, 2017
 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور نے سری لنکن ٹیم کا شکریہ ادا کرنے ہوئے کہا ہے کہ آج پاکستانی قوم کی قربانیاں جیت گئیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹویٹ میں سری لنکن ٹیم کا پاکستان آنے پر شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی پاکستانی ٹیم کے شاندار کھیل کی تعریف بھی کی۔


میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پی سی بی اور سیکیورٹی اداروں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور آج قوم کی قربانیاں جیت گئیں۔

یاد رہے کہ 2009 میں سری لنکن ٹیم پر ہونے والے حملے کے بعد سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ معطل تھی لیکن آج سری لنکن ٹیم نے ہی پاکستان میں آکر دوبارہ انٹرنیشنل کرکٹ کو بحال کرنے میں مدد کی ہے۔