LIVE

ریحام نے عمران خان کے حامیوں کی دھمکیوں کی وجہ سے ملک چھوڑا، برطانوی جریدہ

ویب ڈیسک
February 24, 2018
 

Your browser doesnt support HTML5 video.


ایک برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ریحام خان اپنے سابق شوہر عمران خان کے حامیوں کی دھمکیوں کی وجہ سے برطانیہ چلی گئی ہیں۔

برطانوی جریدے دی ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے حامیوں کی طرف سے دھمکیوں کی وجہ سے انہیں جان کا خطرہ پیدا ہو گیا تھا۔

ریحام خان کا کہنا تھا کہ انہیں اس طرح کے پیغامات دیئے گئے کہ جس نے بھی عمران خان سے متعلق زبان کھولی اسے اُڑا دیا جائے گا۔

ریحام خان نے کہا کہ عمران خان ہندسوں اور تاریخوں کے بارے میں بہت شکی ہیں، ان کی طلاق کی تاریخ کا تعین کرنے والی بھی بشریٰ بی بی ہی تھیں، کیوں کہ عمران خان اس وقت بھی ان کے مرید تھے اور ان کے تعلقات ان کی شادی کے دوران شروع ہوئے۔

برطانوی نژاد پاکستانی ریحام خان برطانیہ میں اپنی سوانح حیات لکھ رہی ہیں جس میں ان کی عمران خان سے شادی سے متعلق انکشافات شامل ہو سکتے ہیں۔