LIVE

بھارتی سیاستدان جلسے میں کوہلی کے ہم شکل کو ’اصلی ورات کوہلی‘ بنا کر لے آیا

ویب ڈیسک
May 29, 2018
 

ورات کوہلی کا ہم شکل

دنیا بھر میں سیاسی جماعتیں ووٹرز کو اپنی جانب راغب کرنے کے لیے نت نئے طریقے اختیار کرتی ہیں لیکن بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں ایک سیاستدان  انتخابی جلسے میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو لانے کا دعویٰ کر بیٹھا۔

وتھال گنپت گواٹے نے انتخابی مہم کے بینرز اور اشتہارات میں دعویٰ کیا کہ ان کے 25 مئی کے انتخابی جلسے میں ویرات کوہلی مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔

کوہلی کی شرکت کی خبر وہاں آگ کی طرح پھیلی اور لوگوں کی ایک بہت بڑی تعداد جلسہ گاہ بھی پہنچ گئی۔

لیکن لوگوں کو اس وقت شدید مایوسی ہوئی جب انہیں یہ احساس ہوا کہ ان سے جھوٹ بولا گیا اور مذکورہ سیاستدان جلسے میں ویرات کوہلی کے بجائے ان کے ہم شکل کو لے کر آیا ہے۔

اشتہار جس میں کوہلی کو جلسے میں لانے کا دعویٰ کیا گیا۔