LIVE

مولانا سمیع الحق کے قاتل جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے: وزیراعلیٰ پنجاب

ویب ڈیسک
November 03, 2018
 

 مولانا سمیع الحق کی شہادت کسی بڑے المیے سے کم نہیں: وزیراعلیٰ پنجاب_ فائل فوٹو

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہےکہ مولانا سمیع الحق کے قاتل جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے اور سزا سے بچ نہیں پائیں گے۔

اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مولانا سمیع الحق کی شہادت کسی بڑے المیے سے کم نہیں، وہ جید عالم دین اور ایک مدبر سیاستدان تھے، ہم ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اس اندوہناک واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے اور سزا سے بچ نہیں پائیں گے۔