LIVE

وزیراعظم کا پاکستان کرکٹ ٹیم میں تبدیلی کا اعلان

ویب ڈیسک
July 22, 2019
 

Your browser doesnt support HTML5 video.


1992 کے ورلڈکپ کی فاتح ٹیم کے کپتان اور وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کرکٹ ٹیم میں تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔

واشنگٹن میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ میں نے انگلینڈ سے اپنی کرکٹ کا آغاز کیا لیکن سب سے زیادہ دنیا میں کرکٹ کا ٹیلنٹ پاکستان میں دیکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں آسٹریلیا کی ٹیم سب سے زیادہ کامیاب رہی کیونکہ وہاں میرٹ ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ورلڈ کپ میں پرفارمنس دیکھنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کو ٹھیک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگلے ورلڈ کپ میں پاکستان کی بہترین ٹیم لائیں گے اور کرکٹ کا نظام ٹھیک کریں گے۔