LIVE

2023 کے عام انتخابات اور بلدیاتی انتخابات کیلئے نیا اسٹریٹجک پلان جاری

نوشین یوسف
November 27, 2019
 

Your browser doesnt support HTML5 video.

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 2023ء کے عام انتخابات اور  بلدیاتی انتخابات کرانے کے لیے نیا اسٹریٹجک پلان جاری کر دیا۔

چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار رضا نے الیکشن کمیشن کے تیسرے اسٹریٹجک پلان 2019/2023 کا اجراء کر دیا۔

نئے اسٹریٹجک پلان میں الیکشن ایکٹ اور مقامی حکومت ایکٹ کا ازسرنو جائزہ لےکر دسمبر 2020ء تک ترامیم تجویز کی جائیں گی۔

پلان میں مزیدکہا گیا ہے کہ جغرافیائی انفارمشین سسٹم، رزلٹ مینجمنٹ سسٹم اور کمپیوٹرائزڈ انتخابی فہرستیں دسمبر 2022 تک اپ گریڈ کر لی جائیں گی۔

موبائل ایپلیکیشنز، پولنگ اسٹیشن سے نتائج کی الیکٹرانک ترسیل کا نظام بھی دسمبر 2022 تک اپ گریڈ کر لیا جائے گا۔

الیکٹرانک ووٹنگ مشین، بائیومیٹرک تصدیق کی مشین اور سمندر پار  پاکستانیوں کے ووٹ سے متعلق انتخابی ٹیکنالوجی کے مزید پائلٹ ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ 

جون 2021 تک الیکٹرانک شکایت کا نظام بھی تیار کر نے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

ریٹرننگ آفیسر، کمیشن اور ٹریبونل کے سامنے کیس اور تنازعات کو ٹریک کرنے کے لیے آن لائن منیجمنٹ سسٹم بھی قائم کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔