LIVE

نئے سال کا پہلا مکمل چاند گرہن

ویب ڈیسک
January 10, 2020
 

Your browser doesnt support HTML5 video.

نئے سال کے پہلے مہینے میں مکمل چاند گرہن آج ہورہا ہے، ماہرین نے اس چاند گرہن کو ’وولف مون‘ کا نام دیا ہے۔

پاکستان میں سال 2020 کے پہلے چاند گرہن کا آغاز ہوگیا ہے جو رات 2 بجکر 12 منٹ تک جاری رہے گا۔ 11 جنوری کی شب 1 بج کر 10 منٹ پر چاند گرہن اپنے عروج پر ہوگا۔

رواں سال کا پہلا چاند گرہن پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں دیکھا جارہا ہے۔

ماہرین نے اس مکمل چاند گرہن کو وولف مون کا نام دیا ہے۔ چاند گرہن ایشیا، یورپ، افریقا کے بیشتر ملکوں سمیت آسٹریلیا میں بھی دیکھا جاسکے گا۔

سال 2020 میں 2 چاند گرہن ہوں گے، پہلا چاند گرہن 10 اور 11 جنوری کی درمیانی شب اور دوسرا چاند گرہن 5 اور 6 جون کی درمیانی شب کو ہوگا جبکہ سال کا پہلا سورج گرہن 21 جون کو ہوگا، جو پاکستان میں بھی نظر آئے گا۔

یاد رہے کہ اس قبل گزشتہ سال کا آخر ی سورج گرہن 26 دسمبر کو ہوا جس کا نظارہ پوری دنیا میں کیا گیا اور اس کا دورانیہ چھ گھنٹے تک تھا۔

طاقت ور ترین سورج گرہن کو ماہرین نے رنگ آف فائر کا نام دیا تھا۔