LIVE

شنیرا اکرم کا گندمی رنگ رکھنے والی لڑکیوں کیلیے خاص پیغام

ویب ڈیسک
February 19, 2020
 

فوٹو: فائل

سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے گندمی رنگ رکھنے والی لڑکیوں کو خاص پیغام دے دیا۔

شنیرا اکرم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک طویل پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ ‘گندمی رنگ رکھنے والے لڑکیوں کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ گوری ہوجائیں، میں آپ تمام لڑکیوں کو یہ بتانا چاہتی ہوں کہ مجھ سمیت  بے شمار گوری رنگت رکھنے والی لڑکیوں کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ ان کا رنگ آپ کی طرح گندمی ہو‘۔

شنیرا اکرم نے تمام لڑکیوں سے اپنا تجربہ بھی شئیر کیا اور انہیں بتایا کہ ہم نے ہمیشہ سے ہی سنا ہے کہ گندمی رنگ پُرکشش ہوتا ہے اور میں نے اپنے اس سفید رنگ کو گندمی رنگ میں تبدیل کرانے کے لیے کیا کچھ نہیں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپنے آپ کو تبدیل کرنے کی کوشش مت کریں، اپنی جلد کو لے کر خوش رہیں، آپ کا رنگ جیسا بھی ہو آپ خوبصورت ہیں۔

وسیم اکرم کی اہلیہ نے گندمی رنگت رکھنے والی لڑکیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ گندمی رنگ رکھنے والی تمام لڑکیاں یاد رکھیں دنیا کی آدھی خواتین آپ کی طرح رنگت پانے کے لیے کیا کیا نہیں کرتیں، آپ کو اس سے بھرپور لطف اٹھانا چاہیے۔