LIVE

نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ فنڈ کی این ڈی ایم اے کو 50 ملین ڈالر دینےکی منظوری

ویب ڈیسک
March 25, 2020
 

نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ فنڈ (این ڈی آر ایم ایف )نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کو 50 ملین ڈالر دینےکی منظوری دیدی۔

این ڈی آر ایم ایف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر این ڈی ایم اے کو 5 کروڑ ڈالر دینےکی منظوری دی گئی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو یہ رقم کورونا وائرس سےنمٹنےکے لیے دی جا رہی ہے۔

این ڈی آر ایم ایف نے 24 گھنٹوں کے اندر اندر این ڈی ایم اے کو گرانٹ کی منظوری دی۔

این ڈی آر ایم ایف اعلامیے کے مطابق فنڈ کی منظوری شعبہ صحت میں صلاحیت کی استعدادکار بڑھانے کے لئے دی گئی۔

اس سلسلے میں آج این ڈی آر ایم ایف، وزارت صحت اور این ڈی ایم اے کے درمیان معاہدہ پر دستخط ہوں گے۔

این ڈی ایم اے فنڈ سے کورونا ٹیسٹنگ کٹس، آر این اے ایکسٹریکشن کٹس، موبائل ایکسرے مشین، کلینکل آئی سی یو وینٹی لیٹرزسرنج پمپس،این 95 ماسک، حفاظتی سوٹ، تھرمل گنز اور اسکینر خریدے گا۔