LIVE

وزیراعظم نے کہا گھبرانا نہیں پھر بھی کمسن بچہ 'گھبرا گیا'

ویب ڈیسک
March 25, 2020
 

کورونا وائرس کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان قوم سے کہہ چکے ہیں کہ ’’گھبرانا نہیں ہے‘‘ لیکن ایک کمسِن بچے کا کہنا ہے کہ وہ گھبرا رہا ہے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان ہر معاملے میں اپنے خطاب یا تقریر میں اکثر یہ کہتے ہیں کہ قوم نے گھبرانا نہیں ہے ہم مشکل وقت سے نکل جائیں گے۔

تاہم اب ایک بچے کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وہ کہہ رہا ہے کہ 'میں گھبرا رہا ہوں'۔

ویڈیو میں بچہ کہہ رہا ہے کہ جب وہ اپنے ارد گرد اور دنیا میں لوگوں کو گھبراتا ہوا دیکھتا ہے تو وہ بھی گھبراتا ہے، جب اللہ کے گھر میں سناٹا دیکھتا ہے تو گھبراتا ہے۔

بچے نے مزید کہا کہ جب وہ پابندی کے باوجود گھر کی کھڑکی سے لوگوں کو باہر گھومتا دیکھتا ہے تو گھبراتا ہے، دکانوں میں لوگوں کو سامان کے لیے لڑتا دیکھتا ہے تو گھبراتا ہے۔