LIVE

ٹام کروز کی تیز رفتار ٹرین پر حقیقی اسٹنٹ کی ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک
October 05, 2020
 

 ٹام کروز شوٹنگ کے دوران خطرناک اسٹنٹ بھی خودکرنے کے لیے مشہور ہیں،فوٹو،اسکرین گریب

ہالی وڈ کے سپر اسٹار اور معروف ایکشن ہیرو ٹام کروز  کی فلم کی شوٹنگ کے دوران حقیقی اسٹنٹ کرتے ہوئے  ایک ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

ہالی وڈ کے 58 سالہ رئیل ایکشن ہیرو کہلائے جانے والے اداکار ٹام کروز شوٹنگ کے دوران خطرناک اسٹنٹ بھی خودکرنے کے لیے مشہور ہیں۔

حال ہی میں ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ٹام کروز اپنی نئی فلم 'مشن امپاسیبل 7' کے لیے ناروے میں شوٹنگ کر رہے ہیں۔

فلم کے منظرکی عکسبندی کے لیے ٹام کروز خطرناک اسٹنٹ کے دوران تیز رفتار دوڑتی ٹرین پر بیٹھے ہوئے ہیں، اس دوران مداحوں کے ہاتھ ہلانے پر ٹام کروز نے بھی مسکراتے ہوئے ہاتھ ہلا کر جواب دیا، جس پر مداح خوشی سے بے حال ہوگئے۔

خیال رہےکہ  'مشن امپاسیبل'  کاشمار  ٹام کروز کی کامیاب ترین فلموں میں ہوتا ہے جس میں وہ ایک جاسوس کا کردار ادا کرتے ہیں۔