LIVE

لاہور: پی ڈی ایم کا جلسہ، پولیس نے مقدمات درج کرلیے

احمد فراز
December 14, 2020
 

لاہور: پولیس نے گریٹر اقبال پارک میں پی ڈی ایم کے جلسے پر 2 مقدمات درج کرلیے۔

جیو نیوز کے مطابق تھانہ لاری اڈہ میں سکیورٹی عملے کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں سے ایک مقدمہ سکیورٹی سپروائزر محمد یوسف اور دوسرا ذیشان حیدر نقوی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق 11 اور 12 دسمبر کو درج کیے گئے مقدمات میں کار سرکار میں مداخلت، دھمکیوں، پولیس سے ہاتھا پائی اور 10 سے زائد لوگوں کے جمع ہونے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔