Time 14 دسمبر ، 2020
پاکستان

پی ڈی ایم کے جلسے پر تحریک انصاف کے تابڑ توڑ حملے

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسے پر پاکستان تحریک انصاف کے تابڑ توڑ حملوں کا سلسلہ جاری ہے  جبکہ پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے نواز شریف کی تقریر کے وقت کی ویڈيو شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ کیاگیا کہ مریم نواز صاحبہ تعزيت قبول کریں۔

تحریک انصاف نےاپنےآفیشل ٹوئٹراکاؤنٹ سے پی ڈی ایم کےجلسے کی ویڈيو شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ یہ اس وقت کےمناظر ہیں جب نوازشریف کی تقریرجاری تھی۔

ٹوئٹ میں مزید لکھا گیا کہ پیاری پی ڈی ایم، پلیز ہماری تعزیت قبول کریں، جیسا کہ ہمارے وزیرا‏عظم نےکہاکہ ان سےاین آر او مانگنے کے لیے کتنی مہنگی کوشش کی گئی  لیکن ان کے لیے افسوس کی بات ہےکہ جواب ہمیشہ کی طرح ہمیشہ کے لیے ہےنو۔

وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے ڈيجیٹل میڈيا ارسلان خالد نے بھی ایک جلسے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہاکہ عدالت سے سرٹیفائیڈ جھوٹی ہونے اور آج ڈرون سے سرٹیفائیڈ جھوٹی ہونے پر مریم نواز کومبارکباد۔

ارسلان خالد نے اپنے اکاؤنٹ پر پی ڈی ایم کے لاہور جلسے اور تحریک انصاف کے 2018 کے جلسے کی ویڈیوز کا موازنہ بھی پیش کیا۔

اس کےساتھ ڈاکٹرارسلان نےاسی گراؤنڈ میں پر عمران خان کے 29 اپریل 2018 کے جلسے اورپی ڈی ایم کےلاہور جلسےکا موازنہ بھی پیش کیا۔

مزید خبریں :