LIVE

منشیات کے استعمال سے متعلق ارجن رامپال کا بیان سامنے آگیا

ویب ڈیسک
January 01, 2021
 

اداکار کو این سی بی کی جانب سے ایک زائد بار طلب کیا گیا اور کئی گھنٹوں طویل تفتیش کی گئی ہے— فوٹو:فائل

بالی وڈ کے اداکار ارجن رامپال تحقیقاتی ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانب سے منشیات کیس میں طلب کیے جانے پر خبروں میں ہیں۔

ارجن رامپال بھارتی فلم نگری کے نمایاں اداکاروں میں سے ہیں لیکن گزشتہ دنوں بالی وڈ کے منشیات کیس میں سمن جاری ہونے کے بعد مشکلات کا شکار ہیں۔

اداکار کو این سی بی کی جانب سے ایک زائد بار طلب کیا گیا اور کئی گھنٹوں طویل تفتیش کی گئی ہے۔

ارجن رامپال نے نئے سال کے موقع پر مداحوں کیلئے خط لکھا ہے جس میں کہا ہے کہ میں بطور سیلیبریٹی، شہری اور باپ ہونے کے ناطے اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہوں اور میں کبھی بھی قانون کے خلاف دوسری طرف نہیں رہا۔