LIVE

ٹرمپ پر سوشل میڈیا کے دروازے بند، ایک اور اکاؤنٹ مستقل بلاک

ویب ڈیسک
January 14, 2021
 

امریکی صدر ٹرمپ کا اسنیپ چیٹ اکاؤنٹ بھی مستقل طور پر بندکردیا گیا۔

ترجمان اسنیپ چیٹ کے مطابق ٹرمپ کا اکاؤنٹ نفرت انگیز بیان، غلط معلومات کے پھیلاؤ اور تشدد پر اکسانے کی وجوہات پربندکیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل کیپیٹل ہل حملے کے بعد فیس بک، انسٹاگرام، ٹوئٹر اور یوٹیوب سے بھی ٹرمپ کو آؤٹ کردیا گیا ہے۔