07 جنوری ، 2021
ٹوئٹر نے واشگنٹن میں ہنگاموں پر امریکی صدر ٹرمپ کی حالیہ ٹوئٹس ڈیلیٹ کردیں۔
واشنگٹن میں ہنگامہ آرائی اور ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے پارلیمنٹ پر حملے کے بعد امریکی صدر نے ٹوئٹ میں امریکیوں کی حق تلفی کا کہا تھا۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انتخابات میں عوام کو دور رکھنے سے ایسے واقعات ہوتے ہیں، امریکی آج کے دن کو ہمیشہ یاد رکھیں۔
ٹوئٹر انتظامیہ نے امریکی صدر کی 3 ٹوئٹ ڈیلیٹ کیں اور ساتھ ہی 12 گھنٹوں کے لیے ان کا اکاؤنٹ بھی لاک کردیا۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جب تک ٹرمپ ٹوئٹ نہیں ہٹائیں گے ان کا اکاؤنٹ لاک رہے گا۔
دوسری جانب پالیسی کی خلاف ورزی پر فیس بک نے بھی 24 گھنٹوں کے لیے ٹرمپ کی پوسٹ بلاک کردیں۔
فیس بک انتظامیہ کا کہنا ہےکہ کیپیٹل ہل مظاہرین کی حمایت میں شیئر کی گئی پوسٹ کے بعد بلاک کرنے کا فیصلہ کیا۔