LIVE

وڈیرے کی ملازمت چھوڑنے پر نوجوان پر انسانیت سوز تشدد، ویڈیو بھی وائرل کردی

ویب ڈیسک
January 17, 2021
 

فیصل آباد میں ملازمت چھوڑنے پر نوجوان کے ساتھ انسانیت سوز سلوک کی ویڈیو سامنے آگئی۔

رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ فیصل آباد کے علاقے چک جھمرہ میں پیش آیا ہے جہاں ملازمت چھوڑنے پر نوجوان کو جانوروں کے ساتھ زنجیروں سے باندھ دیا گيا اور تشدد بھی کیا گيا۔

ملزمان نے نوجوان کا سر بھی مونڈھ ڈالا  اور ویڈیو بناکر  وائرل کردی۔

 واقعے کی ویڈيو منظر عام پر آنے کے ایک ہفتے بعد پولیس نے درخواست پر 5 نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

 پولیس کے مطابق نوجوان شہزاد قریبی گاؤں میں وڈیرے اشتیاق شاکا کے پاس ملازمت کرتا تھا، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہيں۔