پاکستان
Time 15 دسمبر ، 2019

فیصل آباد میں والی بال کے کھلاڑیوں کا اپنے ساتھی پر انسانیت سوز تشدد

فیصل آباد میں والی بال کے کھلاڑیوں نے مخالف ٹیم سے کھیلنے پر ساتھی کھلاڑی  کو انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ 

پولیس کے مطابق متاثرہ نوجوان فرحان کو 4 افراد نے مبینہ طور پر اغواء کرکے تشدد کیا اور سردی میں برہنہ کرکے تذلیل کی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمان نے نوجوان سے زمین پر ناک سے لکیریں بنوائی اور ساتھ ساتھ ویڈیو بھی بناتے رہے۔  

پولیس کے مطابق ساتھی کھلاڑی پر تشدد کا واقعہ 2 ہفتے قبل پیش آیا لیکن اس کی رپورٹ آج کی گئی ہے۔ 

پولیس ترجمان عامر وحید کا کہنا ہے کہ ملزمان کی شناخت ہوگئی ہے، ان کے خلاف تھانہ ماموں کانجاں میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

مزید خبریں :