LIVE

لاہور: ایس او پیز پر عمل درآمد کیلیے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا فلیگ مارچ

ویب ڈیسک
April 30, 2021
 

فوٹوفائل

لاہور میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لیے قانون فافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے  شہر کے مختلف علاقوں میں فلیگ مارچ کیا  گیا۔

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر اور کمشنر محمد عثمان نے فلیگ مارچ کی قیادت کی، ڈی آئی جی آپریشنز، سی ٹی او، پولیس، رینجرز اور پاک فوج کے جوان فلیگ مارچ میں شریک ہوئے۔

فلیگ مارچ کے دوران  ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مختلف مارکیٹوں میں دکانیں بند کروائی گئیں اور متعدد افراد کو حراست میں بھی لیا گیا۔

فلیگ مارچ ٹاؤن ہال مال روڈ سے شروع ہوا اور جی پی او چوک، لکشمی، بوہڑ والا چوک، پل گڑھی شاہو ،کپ اسٹور، مصری شاہ، چوک ناخدا،اچھرہ، گارڈن ٹاؤن ،قرطبہ چوک ، فیروز پور روڈ سے ہوتا ہوا گارڈن ٹاون میں اختتام پذیر ہوا ۔