29 اپریل ، 2021
لاہور میں ضلعی انتظامیہ نے کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر ایکشن لیتے ہوئے ائیرپورٹ پر نجی بینک کی برانچ اور دیگر علاقوں میں متعدد دکانیں سیل کردیں۔
کمشنر لاہور محمد عثمان کے مطابق کمشنر اسپیشل اسکواڈ نے 50 فیصد عملے کے ساتھ کام نہ کرنے پرنجی بینک کی ائیرپورٹ برانچ سیل کردی۔
اچھرہ،چوبرجی اور ملتان روڈ پرمتعدد دکانیں اور ریسٹورینٹس کو بھی ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر سیل کردیا گیا ہے جب کہ شادمان میں چار دکانیں سیل کرکے دکانداروں کو گرفتار کرلیا گیا۔
کمشنر محمد عثمان کا کہنا ہے کہ ریسٹورینٹس سےٹیک اوےکی اجازت ہے مگر ٹیک اوےکے نام پر رش برداشت نہیں، شہری اپنی زندگی کی حفاظت کریں، ایس او پیزکی خلاف ورزی پربلامتیازایکشن لیا جائے گا۔