LIVE

حماس کے راکٹ حملوں سے اسرائیل کی سیاحتی صنعت کو شدید جھٹکا

ویب ڈیسک
May 16, 2021
 

فوٹو: اے ایف پی

اسرائیلی جارحیت کے جواب میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے راکٹ باری سے اسرائیل کی سیاحتی صنعت کو شدید جھٹکا پہنچا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق راکٹ حملوں کے باعث مسافر طیاروں کے بعد کروز لائنز نے بھی سفر منسوخ کردیے، تل ابیب ائیرپورٹ پر 16 مئی کو 70 سے زائد پروازوں کی آمد اور روانگی منسوخ کی گئی ہے۔

 رپورٹ کے مطابق ہوٹل کی بکنگز  بھی کم ترین سطح پر آگئی ہے، ٹور آپریٹرزکا کہنا ہےکہ موسم گرما کےلیے ٹورگروپس سے بات چیت مکمل ختم ہوچکی ہے۔

دوسری جانب اٹلی کی بندرگاہ پر عملے نے اسرائیل کےلیے بھیجا جانے والا اسلحہ لوڈ کرنے سے انکار کردیا۔

 ڈاک ورکرز یونین رہنماؤں کا کہنا تھاکہ  وہ اسرائیلی قتل عام کا حصہ نہیں بن سکتے۔