LIVE

رواں سال کا پہلا سورج گرہن 10 جون کو ہوگا

ویب ڈیسک
June 07, 2021
 

فوٹو: فائل

رواں سال کا پہلا سورج گرہن 10 جون کو ہوگا تاہم اس کا نظارہ پاکستان میں نہیں کیا جاسکےگا۔

ماہر فلکیات اور ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال کے مطابق سورج گرہن روس،گرین لینڈ، شمالی کینڈا، شمالی ایشیا،یورپ اور امریکا میں دیکھا جاسکےگا۔

 ڈاکٹر جاوید اقبال کے مطابق سورج گرہن پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1 بجکر 12 منٹ پر ہوگا، 3 بجکر 42 منٹ پر سورج گرہن اپنے عروج پر ہوگا جب کہ 4 بجکر 34 منٹ پر سورج گرہن ختم ہوجائےگا۔

ماہرفلکیات ڈاکٹر جاوید اقبال کا کہنا ہےکہ سورج گرہن دوران رنگ آف فائر دیکھا جائے گا۔