12 دسمبر ، 2020
محکمہ موسمیات کے مطابق 14دسمبر کو رواں سال کا آخری سورج گرہن ہوگا۔
پیرکو ہونے والا سورج گرہن مکمل سورج گرہن ہوگا تاہم پاکستان میں اس کو بالکل بھی نہیں دیکھا جاسکےگا۔
سورج گرہن سب سے پہلے جنوبی امریکی ملک چلی اور ارجنٹینا میں دکھائی دے گا جہاں یہ مکمل گرہن ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق 24 منٹ میں چاند سورج کے سامنے سے گزرےگا اور اسے تقریباً 2 منٹ اور 10سیکنڈ کے لیے مکمل طور پر چھپا دےگا اور اس دوران ان ممالک میں دن کے وقت بھی اندھیرا چھاجائے گا۔
ان دو ممالک کے علاوہ سورج گرہن لاطینی امریکا کے دیگر ممالک اور جنوبی افریقا کے علاوہ بحرالکاہل، اوقیانوس ،بحرہند اورانٹارٹیکامیں جزوی دکھائی دےگا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سورج گرہن پاکستانی وقت کےمطابق شام 6.34 پرشروع ہوگا اور رات11 بج کر53 منٹ پرختم ہوجائےگا۔
خیال رہے کہ سورج گرہن اس وقت لگتا ہے جب چاند، سورج اور زمین کے درمیان آجاتا ہے، جس کی وجہ سے سورج کا مکمل یا کچھ حصہ دکھائی دینا بند ہو جاتا ہے