LIVE

شادی کی خوشی میں دولہا کے بے تکے ڈانس نے سب کو حیران کردیا

ویب ڈیسک
June 08, 2021
 

اسکرین گریب

شادی کے روز اکثر دولہا ہلکا پھلکا ڈانس کرکے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہیں لیکن ایک دولہا نے شادی کی خوشی میں بے تکا ڈانس کرکے سب کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔

بھارتی میڈیا پر ایک ویڈیو رپورٹ شائع کی گئی ہے جس میں موجود دولہا کی انتہائی خوشی نے سب کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔

 ویڈیو میں موجود دولہا دلہن کا تعلق بھارت سے ہے جہاں دونوں کو شادی کی رسومات کی ادائیگی کے لیے منڈپ میں بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اچانک دولہا شادی کی رسم کے دوران دلہن کے پاس سے اٹھ کر ڈانس کردینا شروع کردیتا ہے۔

دولہا کے اس غیر معمولی ڈانس نے شادی میں شریک مہمانوں سمیت دولہا دلہن کے اہل خانہ کو بھی حیرت میں مبتلا کردیا۔

بھارتی میڈیاکے مطابق اب تک واضح نہیں ہوسکا ہے کہ وائرل ویڈیو میں موجود دولہا دلہن کا تعلق بھارت کے کس شہر اور کس ضلع سے ہے تاہم سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ویڈیو کو خاصا پسند کیا جارہا ہے اور بعض صارفین اس ویڈیو کو مسکراہٹ کی وجہ قرار دے رہےہیں۔