02 جون ، 2021
ازدواجی زندگی میں چھوٹے موٹے جھگڑے تو معمول کی بات ہے لیکن حال ہی میں ایک جوڑے کی جھگڑے کے دوران بالکونی سے گرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
یہ واقعہ روس کے شہر سینٹ پیٹرس برگ میں پیش آیا جب اولگا اور یوو جینی نامی میاں بیوی میں کسی مسئلے کے باعث آپس میں لڑ پڑے، لڑائی نے اس وقت شدت اختیار کی جب دونوں میں ہاتھا پائی کی شروعات ہوئی۔
یہ جوڑا لڑائی کرتے ہوئے گھر کی بالکونی میں آگیا جو زمین سے 25 فٹ کی بلندی پر تھی، جھگڑے کے دوران توازن برقرار نا رکھنے کے سبب دونوں بالکونی کی ریلنگ ٹوٹنے کے باعث نیچے آگرے جس کا منظر ایک راہگیر نے کیمرے میں محفوظ کرلیا۔
غیر ملکی ویب سائٹ کے مطابق دونوں میاں بیوی کو شدید چوٹیں آئی ہیں جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہورہی ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین بھی حیرانگی کا اظہار کررہے ہیں۔