LIVE

کوویکس کے تحت ایسٹرا زینیکا کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی

ویب ڈیسک
July 17, 2021
 

فائل فوٹو

اسلام آباد: کوویکس کے تحت کورونا ویکسین ایسٹرا زینیکا کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی۔

 ترجمان وزارت صحت کے مطابق ایسٹرازینیکا ویکسین کی 12 لاکھ 36 ہزار خوراکیں اسلام آباد پہنچائی گئی ہیں جب کہ کوویکس کے تحت پاکستان کو ایسٹرا زینیکا ویکسین بطور امداد ملی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ کوویکس کے تحت یہ ایسٹرا زینیکا کی دوسری اور مجموعی طور پر چوتھی کھیپ ہے۔

اس سے قبل کوویکس کے تحت فائزر ویکسین کی ایک لاکھ 6 ہزار خوراکیں بھی پاکستان کو ملیں  جب کہ پاکستان کو امریکا سے بطور امداد موڈرنا ویکسین کی 25 لاکھ خوراکیں بھی کوویکس پلیٹ فارم کے تحت ملی ہیں۔