Time 15 جولائی ، 2021
پاکستان

کورونا کی بھارتی قسم خطے میں تباہی کا باعث بن رہی ہے: اسد عمر

وفاقی وزیر اور سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) اسد عمر کا کہنا ہے کہ کورونا کی بھارتی قسم پورے خطے میں تباہی کا باعث بن رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ اسپتالوں اور آئی سی یوز میں کورونا مریضوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے اور کورونا کے تشویشناک مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔

سربراہ این سی او سی نے کہا کہ کورونا کی بھارتی قسم خطے میں تباہی کا باعث بن رہی ہے، تمام لوگ ایس او  پیز  پر عمل کریں، جلد ویکسین لگوائیں، اپنی اور دوسروں کی زندگیاں خطرے میں نا ڈالیں۔

این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد سے تجاوز کر چکی ہے،گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 2545 نئے مریض سامنے آئے اور مزید 47 افراد انتقال کر گئے۔

مزید خبریں :