LIVE

کابل سے انخلاء: امریکی طیاروں میں 3 بچوں کی پیدائش

ویب ڈیسک
August 24, 2021
 

غیر ملکی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جرمنی میں امریکی ائیربیس کے جنرل اسٹیو نے یہ انکشاف کیا: فوتو ٹوئٹر

افغانستان میں امریکی ائیر بیس کی نگرانی کرنے والے امریکی کمانڈر نے کابل سے انخلاء کی پروازوں میں 3 بچوں کی پیدائش کا انکشاف کیا ہے۔

غیر ملکی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی جنرل اسٹیو نے یہ انکشاف کیا کابل سے انخلاءکی پروازوں میں پیدا ہونے والے بچوں کی تعداد 3 ہے۔

جنرل اسٹیو کا کہنا تھا کہ یہ ایک ناقابل یقین آپریشن ہے جو جاری ہے اور ہمارے پائلٹوں کا متاثر کن کام قابل ستائش ہے۔

امریکی جنرل نے مزید بتایا کہ امریکا کے پاس ہر فلائٹ کے لیے طبی عملہ نہیں ہوتا لہٰذا انخلاء کرنے والے افراد طیارے میں سوار ہونے سے قبل طبی معائنہ کراتے ہیں۔

خیال رہے کہ طالبان کے افغانستان پر مکمل کنٹرول کے بعد افغان شہریوں سمیت غیر ملکیوں کا انخلا جاری ہے، اسی انخلا کے دوران حال ہی میں  امریکی فوجی طیارے میں سوار ایک افغان خاتون نے جرمنی کی ائیر بیس پر بچی کو جنم دیا تھا۔