LIVE

'دنیا بھر میں جلد کورونا ویکسین کی تیسری خوراک کی ضرورت پڑے گی'

ویب ڈیسک
September 19, 2021
 

امریکا کی پولٹزر انعام یافتہ سائنس رائٹر لوری گیرٹ کا کہنا  ہے کہ دنیا بھر میں جلد کورونا ویکسین کی تیسری خوراک کی ضرورت پڑے گی۔

لوری گیرٹ  کے مطابق انہوں نے ویکسینالوجی کے ماہر اسٹینلے پلوٹکن سے بات کی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ ادویات کی انتظام کاری سے متعلق امریکی ادارے ایف ڈی اے کو فائزر کی یہ درخواست مان لینی چاہیے کہ پہلے 60 سال سے زیادہ عمر کے افراد کو اور بعد میں دیگر افراد کو ویکسین کی تیسری خوراک دی جائے۔

فارن پالیسی میگزین میں اپنے مضمون میں اسٹینلے پلوٹکن نے لکھا ہے کہ انھوں نے رواں سال کے شروع میں کہا تھا کہ کورونا کے خلاف جنگ جیتنے میں ہمیں 36 ماہ یعنی3 سال لگیں گے اور ابھی ہم انیسویں مہینے میں ہیں۔